67

سہیل تنویر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کیلئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سہیل تنویر کو کپتان مقرر کیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان،جاہد علی،محمد سمیع،انور علی،حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں،ریزرو پلیئرز میں بلاول بھٹی اور محمد عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے ،ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو سلیکٹرز نے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھا، نعیم اختر بطور منیجر سکواڈ کے ہمراہ جائینگے ۔ایونٹ 26سے 29اکتوبر تک ہانگ کانگ میں شیڈول ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں