43

بھارتی ریاست بہار میں ایک انجینئر کی اسلحہ کے زور پر زبردستی شادی کروا دی گئی۔ انتیس سالہ ونود کمار کی زبردستی شادی کے دوران رونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

رپورٹ کے مطابق ونود اپنے دوست کی شادی میں شریک تھا جہاں لڑکی کے گھر والے پہنچے اور ونود کو اسلحہ کے زور مبینہ طور پر اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔ویڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ لڑکی کے گھر والے ونود سے کہہ رہے ہیں کہ ‘ہم صرف تمہاری شادی کروا رہے ہیں تمہیں مار نہیں رہے، پھر تم کیوں رو رہے ہو؟’ونود کے مطابق وہ والدین کی رضا مندی نہ ہونے کی وجہ سے اس شادی سے انکاری تھے تاہم لڑکی والے انہیں زبردستی شادی کی تقریب سے نکال لائے۔ ونود کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اس لڑکی کو نہ کبھی دیکھا اور نہ ہی اسے جانتا ہوں’۔ ویڈیو دیکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں