46

ڈیرہ غازی خان کی لڑکی کو ملتان کے لڑکے سے عشق ہو گیا۔۔ ملنے ملتا ن کے ہوٹل کے ایک کمرے میں جا پہنچی۔ پھر اس بد بخت نے اس بے چاری کا وہ حشر کیا کہ نوبت خود کشی پر آگئی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں دوستیاں پالنے اور نبھانے اور عشق کا بھوت سوا ر ہونے کے عبرتناک انجام کے معاشرے میں آئے روز ان گنت واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ڈیرہ غازی خان کی فرسٹ ائیر کی ایک طالبہ کے ساتھ ہو گیا جسے ملتان کے ایک لڑکے سے موبائل فون پر ہی عشق ہو گیا ۔

اور اس سے بے حد اکسانے اور فرمائش کرنے پر دل کے ہاتھوں وہ مجبور ہو کر اس سے ملنے ملتان جا پہنچی ۔ دونوں نے ایک ریسٹ ہائوس میںملنے کا اہتمام کر رکھا تھا۔ ریسٹ ہائوس کے کمرے میں لڑکے نے لڑکی کو دن بھر زیادتی کانشانہ بنایا اور اسے اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ لڑکی اس رویے پر اتنی دلبرداشتہ ہوئی کے اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔

حالت بگڑنے پر لڑکی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں