47

اگر طلاق کا پیپر بیوی کو نہ پہنچے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی؟

میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہوں، انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو اسٹام پیپر پر تین مرتبہ طلاق لکھ کر دے دی تھی، مگر وہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں ہوئی تھی۔ اور پہلی بیوی یہ کہتی ہے کہ مجھ تک کوئی طلاق نہیں پہنچی۔ مگر میرے سسرال والے اور میرا شوہر یہ کہتا ہے کہ ہم نے ان کو طلاق دے دی ہے۔ طلاق کا پیپر نومبر 2011 میں بنا جبکہ اس پر
انہوں نے تاریخ مئی کی لکھوائی۔ کچھ خاندانی وجوہات کی وجہ سے تو کیا یہ طلاق ہو گئی ہے؟

جواب:آپ کے سوال کے مطابق طلاق واقع ہو چکی ہے۔ طلاق کا پیپر بیوی کو پہنچے یا نہ پہنچے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ طلاق کے لیے پیپر بیوی تک پہنچنا ضروری نہیں ہوتا۔ خاوند نے جب بھی طلاق کا لفظ لکھ دیا یا زبانی کہہ دیا تو اسی وقت طلاق ہو جاتی ہے۔ چاہے بیوی کو ملے یا نہ ملےطلاق کے لیے پیپر بیوی تک پہنچنا ضروری نہیں ہوتا۔ خاوند نے جب بھی طلاق کا لفظ لکھ دیا یا زبانی کہہ دیا تو اسی وقت طلاق ہو جاتی ہے۔ چاہے بیوی کو ملے یا نہ ملے۔واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں