65

سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا خان نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ نوجوانوں کے پسینے چھوٹ گئے، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

نئی دہلی (آن لائن ) سلمان خان کی سابقہ بابھی اور بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا خان 44 سال کی ہو چکی ہیں اور 2 بچوں کی ماں ہیں لیکن اپنی فٹنس اور خوبصورتی سے اب بھی 20 سال کی لڑکیوں کیلئے بھی چیلنج ثابت ہو سکتی ہیں جس کا اندازہ ان کی نئی تصویر سے لگایا جا سکتا ہے۔ فٹنس کی دلدادہ ملائکہ جم میں بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں اور ورک آﺅٹ کے علاوہ ایسی سیلفیاں بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جو نوجوانوں کے پسینے چھڑانے کیلئے کافی ہوتی ہیں۔ ان کی تازہ ترین سیلفی بھی کچھ ایسی ہی ہے جو انہوں نے جم میں لی اور اس میں وہ انتہائی ’فٹ‘ نظر آ رہی ہیں۔

چند دن قبل انہوں نے مختصر لباس میں ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی تھیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد اب یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اب ان کا اپنی عمر سے 12 یا 13 سال چھوٹے مرد کیساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔

Some Monday morning motivation…….. @reebokwomen_india @fitnessbakery #akro

A post shared by Malaika Arora Khan (@malaikaarorakhanofficial) on

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں