39

قومی ویمن کرکٹر اسماویہ اقبال کی مہندی ، دلہن کو کس چیز پر بٹھا کر ہال میں لایا گیا، دیکھ ہی لڑکیاں شادی کی ایسی تقریب کی خواہش کرنے لگیں گی

ملتان (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اسماویہ اقبال آج (ہفتہ کو) رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسماویہ اقبال کی مہندی کی تقریب ہوئی۔ دلہن کو پالکی میں بٹھا کر ہال میں لایا گیا تو دولہا میاں بھی سفید شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔

اسماویہ اقبال کی مہندی کی تقریب ملتان کے شادی ہال میں ہوئی جس میں دولہا اور دلہن کے خاندانوں ، عزیزواقارب اور دوست احباب نے بھی شرکت کی۔ دلہن اسماویہ اقبال کو پالکی میں بٹھا کر شادی ہال میں لایا گیا ، اس موقع پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دیگر کھلاڑی خواتین ان کی پالکی کے آگے لڈیاں ڈالتی رہیں.​ دولہا میاں عبدالرحمان مزمل سفید شلوار قمیض پر سیاہ رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن کر ہال میں آئے تو ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا. یہ کرکٹر جوڑا آج (ہفتہ کو) رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں