36

کرینہ کپور خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد 20کلو کیسے کم کیا؟ کرینہ نے موٹاپا دور رکھنے کا نسخہ بتا دیا

ہر موٹے انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سمارٹ ہو جائے جسمانی وزن میں کمی لانا راتوں رات ممکن نہیں ہوتا مگر فلمی ستارے عام طور پر یہ کمال دکھاتے رہتے ہیں۔کبھی عامر خان اپنا جسمانی وزن بہت زیادہ بڑھا کر اسے کم کردیتے ہیں تو کبھی کوئی اور اسٹار ایسا کمال دکھاتا ہے۔ان میں سے ایک نام کرینہ کپور خان کا بھی ہے جنھوں نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش (20 دسمبر 2016) کے بعد خود کو جسمانی طور پر بدل کر دکھایا اور وہ بھی بہت کم وقت میں، جس کے دوران انہوں نے 20 کلو تک وزن کم کیا۔مگر انہوں نے ایسا کمال کیسے کیا؟ یہ خود انہوں نے بتایا

ڈائیٹنگ سے گریز: کرینہ کپور نے چیٹ کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ راتوں رات وزن کم نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے اپنے وزن کو معمول پر لانے کے لیے ایک سال کا عرصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔

معمولات پر بندھے رہنا: کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔

جنک فوڈ سے دوری:کرینہ کپور وقت پر کھانا کھانے کی وکالت کرتی ہیں اور جنک فوڈ کی سخت مخالف ہیں، ان کے مطابق کھانے کے کوئی وقت نہ ہونا صحت کے لیے نقصان دہ غذاؤں کی خواہش بڑھاتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا خواب پورا نہیں ہوپاتا، اپنے طے کردہ کھانوں تک محدود رہنا، بروقت کھانا اور جنک فوڈ سے دوری موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے۔ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کیجئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں