50

ٹی10لیگ کا مالک کون نکلا؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ ٹی 10لیگ میں بھارتی مداخلت صرف 20فیصد ہے تاہم دستاویزات کے مطابق لیگ کی ملکیت ہی بھارتی بزنس مین کے نام ہیں۔دستاویزات کے مطابق لیگ کے سربراہ بھارتی بزنس مین شجی الملک ہیں جبکہ شارجہ حکام کی جانب سے لیگ آپریٹ کرنے کے لائسنس میں بھی شجی الملک لیگ کے مالک کے طور پر نامزد ہیں۔شجی الملک متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی بزنس مین ہیں اور ان کا شمار مشرق وسطیٰ میں مقیم امیر ترین بھارتیوں میں ہوتا ہےجبکہ ایک اور دستاویز میں اس ہی بھارتی شہری کو لیگ کا صدر بتایا گیا ہے۔

اسپانسر شپ کے حصول کے لیے بھیجی جانے والی اس دستاویز میں لیگ کے دیگر بھارتی کنکشن کے حوالے سے بھی بھانڈا پھوٹ گیا ہے تاہم ان دستاویزات سے پی سی بی کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے کہ لیگ میں بھارتی مداخلت محدود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں